برطانیہ آنیوالوں کی تعداد کم کرنے کیلئے قوانین مزید سخت کر دیئے گئے

لندن: برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کے لیے کنزرویٹو حکومت نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہنرمند ورکرز کے برطانیہ آنے کے لیے کم از کم تنخواہ کی شرط 26,200 سے بڑھا کر 38,700 پاؤنڈ کردی گئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہیلتھ اور سوشل ورکرز کے ویزا پر آنے والے زیادہ تنخواہ کی حد سے مستثنیٰ ہوں گے۔

وزیر داخلہ جیمز کلیورلی نے پارلیمنٹ میں نئے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والے ہنر مندوں کو والدین اور بچے لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

نائیجیریا: جشن میلاد النبیﷺ کی تقریب پر ڈرون حملہ، 85 شہید

 

انہوں نے کہا کہ غیر ملکی طلبہ قریبی عزیزوں کو بھی برطانیہ نہیں لاسکیں گے۔