پی ایس ایل 8، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایس ایل 8، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی
پی ایس ایل 8، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو لاہور قلندرز نے 63 رنز سے شکست دے دی، لاہور کے خلاف ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم صرف 135 رنز ہی بنا پائے۔

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 8 کے دسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 199 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں کوئٹہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا پائی، کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے 48 اور محمد حفیظ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا گیا، پہلی وکٹ 4.3 اوورز میں 49 رنز پر گری جب فخر زمان 14 گیندوں پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مرزا بیگ نے 15 گیندوں پر 35 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوڈین اسمتھ اور قیس احمد نے 2، 2 جبکہ محمد حسین اور محمد نواز نے ایک ایک شکار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:قلندرز کی باؤلنگ مزید مضبوط، افغانستان کے اسپنر راشد خان نے ٹیم کو جوائن کرلیا

لاہور قلندرز ایونٹ میں 3 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے اسے دو میچز میں کامیابی حاصل ہوئی، جبکہ ایک میچ میں کراچی کنگز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Posts