اسٹاک مارکیٹ میں 138 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 138 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 138 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کا رجحان دیکھنے کوملا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کے نتیجے میں 138.73 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، 0.34 فیصد کی مثبت تبدیلی کے ساتھ گزشتہ کاروباری روز 41,211.70 پوائنٹس کے مقابلے میں 41,350.43 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 352 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 161 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 165 کے بھاؤ میں کمی جبکہ 26 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:بٹ کوائن مائننگ میں بھاری توانائی کا استعمال، ماحول کو خطرات لاحق ہیں، تحقیق

پاک سروسز نے سب سے زیادہ 56.50 روپے فی حصص کی قیمت میں اضافہ دیکھا، جو 1,080 روپے پر بند ہوا جب کہ دوسرے نمبر پر سیفائر فائبر رہا جس کی فی حصص قیمت 56 روپے اضافے کے ساتھ 1,289 روپے ہوگئی۔

Related Posts