خیبر پختونخوا حکومت 10 کھرب سے زائد کا بجٹ 18 جون کو پیش کرے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور:خیبر پختونخوا حکومت مالی سال 22-2021ء کا بجٹ 18 جون کو پیش کرے گی جس کا حجم 10 کھرب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے 1 ہزار ارب سے زائد کے بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرامز کیلئے 205 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

گریڈ 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 19 سے اوپر کے ملازمین کیلئے تنخواہوں میں 10 فیصد تک اضافے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ سندھ کا بجٹ آج پیش کریں گے جس کا حجم 14 کھرب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 14 کھرب سے زائد حجم کا صوبائی بجٹ آج پیش کریں گے۔ بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ اسکول ایجوکیشن کیلئے بجٹ میں 215 ارب روپے رکھنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ سندھ کا 14 کھرب سے زائد کا بجٹ آج پیش کریں گے

خیال رہے کہ اِس سے قبل پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کیلئے کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے گزشتہ روز پیش کیے گئے بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ حکومت کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کیلئے کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کیلئے کوئی نیا ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ