کوویکس پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین کی 1.24ملین ڈوز فراہم کرے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوویکس پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین کی 1.24ملین ڈوز فراہم کرے گا
کوویکس پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین کی 1.24ملین ڈوز فراہم کرے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:کوویکس کی کورونا ویکسین کھیپ 17جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی، کھیپ میں کوویکس آسٹرازنیکا ویکسین کی 1.24ملین ڈوز فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کوویکس نے پاکستان کو کورونا ویکسین کی کھیپ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا اس سلسلے میں کوویکس نے پاکستان کو ویکسین کھیپ کی فراہمی سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کوویکس کی کورونا ویکسین کھیپ 17جولائی کو اسلام آباد پہنچے گی، کوویکس آسٹرازنیکاویکسین کی1.24ملین ڈوزکھیپ فراہم کرے گا۔

ذرائع نے کہا کہ آسٹرازنیکا ویکسین صوبوں کوحسب ضرورت فراہم کی جائیگی، آسٹرازنیکا امریکا، یورپ، خلیج سمیت دنیابھرمیں تسلیم شدہ ہے، آسٹرازنیکا دائمی امراض، کمزورقوت مدافعت افراد اور بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو لگائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کوویکس پلیٹ فارم پاکستان کو آسٹرازنیکا ویکسین مفت فراہم کرے گا، کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا کی پہلی کھیپ 8 مئی کوملی تھی، کوویکس نے 1.24ملین آسٹرازنیکاویکسین ڈوزکی پہلی کھیپ فراہم کی تھی۔

مزید پڑھیں: کورونا کی بھارتی قسم، عید کی چھٹیوں میں احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے، اسد عمر

ذرائع نے بتایا کہ کوویکس پاکستان کو3کوروناویکسین کھیپ فراہم کرچکاہے، کوویکس کی ویکسین غیرملکی ایئرلائن سے اسلام آبادمنتقل ہو گی۔

Related Posts