خیبرپختونخوا، گزشتہ 3 ماہ میں خسرے کے 656 کیسز رپورٹ، 6 بچے جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ تین ماہ کے دوران خسرے کے 656 کیسز رپورٹ اور 6 بچوں کی اموات ہوئی ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں خسرے سے 6 بچوں کی اموات بھی ہوئی ہیں جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں 5 اور ٹانک میں ایک بچے کا انتقال ہوا۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ چارسدہ میں سب سے زیادہ 105 بچوں میں خسرہ وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 102 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:

این آئی ایچ کی 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کورونا سے ایک ہلاکت کی تصدیق

محکمہ صحت نے کہا کہ پشاور میں 64 بچے خسرہ وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور کوہاٹ میں 46، شمالی وزیرستان 28 اور باجوڑ میں 37 بچے خسرہ وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں محکمہ صحت نے مزید کہا کہ موسم گرم ہوتے ہی خسرہ کا پھیلاؤ بڑھ جاتا ہے متاثرہ اضلاع میں خسرے سے بچاو کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے ساتھ ہی بچوں کو خسرے سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

Related Posts