ریلوے سسٹم کو ٹریک پر لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔خواجہ سعد رفیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریلوے سسٹم کو ٹریک پر لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔خواجہ سعد رفیق
ریلوے سسٹم کو ٹریک پر لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔خواجہ سعد رفیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت ریلوے سسٹم کو ٹریک پر لانے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ ملکی تاریخ میں ریلوے کا اتنا بڑا نقصان آج تک نہیں دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تفتان دالبندین ٹریک بحال کردیا، ڈیرہ الہیار سے جیکب آباد کا 11 کلومیٹر کا ٹریک زیرِ آب ہی ہے۔ سندھ ایریگیشن ڈپارٹمنٹ سے پانی نکالنے پر گفتگو ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خواجہ سعد رفیق کا ٹرینوں کے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان 

وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بارش اور سیلاب کا پانی جلد از جلد نیچے کی طرف جائے۔ پوری کوشش ہے سسٹم واپس ٹریک پر آجائے۔ سیلاب سے ریلوے ٹریکس شدید متاثر ہوئے۔ کئی علاقوں میں تاحال پانی کھڑا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عید الفطر کے دنوں میں ٹرین کے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان کیا تھا۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے 5 ماہ قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم اور اداروں کی خدمت کا موقع ملا، ری اسٹرکچرل ریفارمز کریں گے، چند دن تک ریلوے فعال ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک لمحہ ضائع نہیں کریں گے، کسی سے بھی کسی قسم کا کوئی انتقام نہیں لینگے اور نہ ہی ہمارے پاس اتنا فالتو وقت ہے، ریلوے والوں کو پنشن اور تنخواہ وقت پر ملے گی، فنڈز کا انتظام کر لیا ہے۔

Related Posts