کراچی یونیورسٹی کی KUBSکینٹین کا مزیدار ”کھاؤسا“ ذائقے میں اپنی مثال آپ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی یونیورسٹی میں قائم KUBSکینٹین یہ بنیادی طور پر با با خان کینٹین ہے اور یہاں کے”کھاؤسے“اپنے ذائقے کی وجہ سے بہت ہی مشہور ہیں، جنہیں صرف کراچی یونیورسٹی کے طالب علم ہی پسند نہیں کرتے بلکہ دیگر علاقوں سے بھی لوگ یہاں کے کھاؤسے کھانے کے لئے آتے ہیں۔

آج ہم آپ کو اس حوالے سے بتائے گے کہ اسے کس طرح تیار کیا جاتا ہے اور اس میں کیا کیا چیزیں شامل کی جاتی ہیں جو یہ اتنے لذیر اور مزیدار ہوتے ہیں؟

KUBSبا با خان کینٹین کے روحِ رواں نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ یہ اُن کی والدہ کی محنت ہے، یہ ڈش سب سے پہلے اُن کی والدہ نے بنانا شروع کی تھی۔

2019میں ہم نے ”کھاؤسے“تیار کرنا شروع کئے تھے، دل سے کام کررہے ہیں تو لوگوں کو پسند بھی آرہا ہے، اسپائسی ہے، ہمارے اپنے مصالحوں پر تیار کیا ہوا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل کرم سے مشہور ہوگئے ہیں، پورے کراچی میں اس کی ہم ڈیلیوری کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس میں سب سے پہلے اسپیگٹی ڈالتے ہیں، اس کے بعد کوکونٹ کریس اس میں شامل ہوتی ہے، پھر اس میں ہمارا چکن قورمہ جسے ہم نے اسپائسی مصالحوں پر تیار کیا ہوتا ہے وہ شامل کیا جاتا ہے، اس میں پاپڑی شامل کی جاتی ہے، ہرا دھنیا، لیموں، چاٹ مصالحہ اس کے علاوہ فرائڈ اسپیگٹی کو کرسپی کے لئے شامل کیا جاتا ہے۔

اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے ہم گھر کے مصالحوں پر، صفائی ستھرائی کا خیال رکھتے ہوئے آنے والوں کے سامنے پیش کرتے ہیں، جسے اللہ کے فضل و کرم سے کھانے والے پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہاں پر کھاؤسے کا جو آئٹم ہے وہ ہم گھر سے تیار کرکے لاتے ہیں، یہاں پر صرف باؤل تیار کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ جتنا فرائی آئٹم ہے، جس میں چیس سموسے، چیس رول، برگر وغیرہ یہ سب ہمارے پاس فروزن میں گھر سے ہی بن کر آتا ہے، جیسے ہی آرڈر آتا ہے، اُسی وقت فرائی کرکے کسٹمر کو گرما گرم پیش کیا جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس صرف کراچی یونیورسٹی ہی نہیں بلکہ دیگر یونیورسٹیز کے طالب علم بھی اسے کھانے کے لئے آتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر آپ اس کی گھر پر ڈیلیوری کرانا چاہتے ہیں تو ہماری ٹائمنگ صبح ساڑھے 10بجے سے رات 8بجے تک ہے، ان اوقات میں آپ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

Related Posts