کے ڈی اے میڈیا کوآرڈینیٹر قتل کے واقعہ سے لاعلم، غلط بیان پر ملازمین برہم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KDA regrets killing of officers

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : کے ڈی اے میں جھگڑے اور فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے مقتولوں وسیم رضاکاظمی اور وسیم عثمانی کے قتل کو میڈیا کو آرڈینیٹر کے ڈی اے نے اپنی نا اہلی ثابت کرتے ہوئے انتقال لکھ دیا۔

تمام ذرائع ابلاغ نے گزشتہ روز رونما ہونے ہونیوالے واقعے کو رپورٹ کیا تھا اور فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دونوں مقتولین کے نام بھی دیے تھے ۔

میڈیا کو آرڈینیٹر ادارہ ترقیات نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کی جانب سے تعزیت کی پریس ریلیز میں ان دونوں مقتولوں کے قتل پر افسوس کا اظہار لکھنے کے بجائے انتقال پر افسوس کا اظہار لکھ کر اپنی نا اہلی ثابت کردی ہے۔

اس حوالے سے کے ڈی اے ملازمین میں بھی اس پریس ریلیز پر سخت تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے ڈی جی آصف اکرام سے مطالبہ کیا کہ اس طرح تعزیت کے نام پر مقتولین کے ڈی اے کو ہلاک لکھنے کے بجائے مرحومین اور قتل کو انتقال لکھنے پر فوری معذرت کی جائے اور ایسے الفاظ سے اجتناب کیا جائے جن سے غم زدہ خاندان اور ان کے رفقاء و ساتھی ملازمین کی دل آزاری ہوتی ہو۔

مزید پڑھیں:کراچی کو الگ صوبے نہیں، دوبارہ دارالخلافہ بنایا جائے، پیر پگارا

ملازمین نے ڈی جی ادارہ ترقیات آصف اکرام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ انفارمیشن کے میڈیا کو آرڈینیٹر کی نا اہلی کا نوٹس لیں اور اگر انہوں نے خود ایسے الفاظ استعمال کرنے کی ہدایت دی ہے تو وہ اس پر خود بھی معافی مانگیں۔

Related Posts