کے سی سی آئی کا سندھ حکومت سے رمضان کے آخری دو ایام میں مارکیٹیں کھولنے کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے سی سی آئی کا سندھ حکومت سے رمضان کے آخری دو ایام میں مارکیٹیں کھولنے کا مطالبہ
کے سی سی آئی کا سندھ حکومت سے رمضان کے آخری دو ایام میں مارکیٹیں کھولنے کا مطالبہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کراچی چیمبرآف کامرس نے سندھ حکومت سے عید سے قبل آخری 2 دن افطار سے سحری تک تمام دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کی اپیل کردی، کراچی میں کورونا کیسز کے اعدادوشمار اتنے برے نہیں، دکانداروں کو بدھ اور جمعرات افطار سے سحری تک کاروبار کرنے دیا جائے۔

چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پریشان حال دکانداروں اور چھوٹے تاجروں پر مہربانی کرے، کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے عائد سخت پابندیوں کے نتیجے میں سنگین نقصانات کو کم کرنے کی خاطر عید سے قبل آخری 2 دن ہر قسم کے کاروبار کوافطار سے سحری تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔

زبیر موتی والاکا کہنا تھا کہ عید سے قبل 2 دن افطار سے سحری تک کاروبار کھولنے کی بدولت عوام اپنی نامکمل عید کی شاپنگ کو مکمل کر پائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کراچی چیمبر پر سندھ حکومت کو قائل کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمرشل مارکیٹوں کے نمائندوں نے ان 2 دنوں میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی ہے، چیئرمین بی ایم جی زبیر موتی والا کا کہنا تھا کہ کے سی سی آئی کی تجویز پر عمل کرنے سے بازاروں میں بھیڑ لگنے کی حوصلہ شکنی ہوگی، سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا۔

صدر کے سی سی آئی شارق وہرہ نے کہا کہ یہی وقت ہے سندھ حکومت پریشان حال عوام اور تاجر برادری کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے آگے آئے، غیر معمولی صورتحال میں سخت پابندیوں کی وجہ سے معاشرے میں ہر طرف بے یقینی اور نا اُمیدی نظر آرہی ہے۔

چیئرمین خصوصی کمیٹی برائے چھوٹے تاجران مجید میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی والوں کو عید سے قبل آخری 2 دن افطار سے سحری تک ریلیف فراہم کرے، کورونا وبا کے باعث کئی دکاندارمحدود کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے پہلے ہی شدید بحرانوں سے دوچار ہیں، سندھ حکومت کو عید سے قبل صرف 2 دنوں کے لیے افطار سے سحری تک ریلیف دینے کے امکانات کا جائزہ لے بصورت دیگر کئی کاروبار صفحہِ ہستی سے مٹ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : طاقتور کو قانون کے تابع لانے کو جہاد سمجھتا ہوں، وزیراعظم عمران خان

Related Posts