سلمان خان کی شادی کے حوالے سے کترینہ کیف نے بتادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلمان خان کی شادی کے حوالے سے کترینہ کیف نے بتادیا
سلمان خان کی شادی کے حوالے سے کترینہ کیف نے بتادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی:بھارتی اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی دوستی کی خبروں سے کون واقف نہیں ہے، کترینہ سلمان کی کیمسٹری کو آن اسکرین بھی خاصی پذیرائی ملی۔

تاہم راستے جدا ہونے کے باوجود سلمان اور کترینہ کا رشتہ آج بھی بھارتی میڈیا پر سب سے زیادہ دہرایا جانے والا موضوع بن چکا ہے۔

ایک رپورٹ میں سلمان کی شادی سے متعلق سوال پر کترینہ کا جواب شیئرکیا گیا، شیئر کیا گیا ویڈیوکلپ سلمان اورکترینہ کے ایک ساتھ ’دی کپل شرما شو‘ میں شرکت کے دوران کاہے۔

ویڈیو کلپ میں کپل شرما پہلے کترینہ سے سلمان کی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں سوال کرتے ہیں جس کے جواب میں سلمان خان کترینہ کے جواب سے قبل ہی کترینہ کا نام لے لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید نے صنفی مساوات کیلئے ویڈیو سیریز بنانے کا آغاز کردیا

بعد ازاں کپل نے کترینہ سے سوال کیا کہ سلمان کی شادی کس سال میں ہوگی؟جس پر کترینہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کی شادی کا جواب دو لوگوں کے پاس ہے ایک بھگوان دوسرا سلمان خان۔

Related Posts