اپنے سے 20 سال چھوٹے اداکار کے ساتھ رومانس، کرینہ کپور کے بولڈ کردار نے نئی بحث چھیڑ دی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Kareena Kapoor to romance much younger co-star in bold new role
(Image: Bollywood Hungama)

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان اپنی آنے والی فلم میں اپنے سے 20 سال چھوٹے اداکار کے ساتھ رومانس کی وجہ سے ایک بار پھر فلمی حلقوں میں خبروں کا مرکز بن گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور ایک منفرد فلم میں ایک بھوت کا کردار ادا کریں گی جس میں نہ صرف ان کا روپ نیا ہوگا بلکہ ان کا رومانوی ساتھی بھی ایک نوجوان اداکار ہو گا جو ان سے دو دہائیاں چھوٹا ہوگا۔

اس منفرد کہانی کو برہماستر کے مصنف حسین دلال نے تحریر کیا ہے اور اسے بالکل نئے انداز میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ فلم ایک مزاحیہ کہانی ہوگی جو روایتی صنفی حدود سے بالاتر ہو کر بھوت پریت جیسے موضوع کو ایک نیا زاویہ دے گی۔

اگرچہ ابھی تک نہ کرینہ کی ٹیم اور نہ ہی فلم کے پروڈیوسرز نے اس پراجیکٹ کی باضابطہ تصدیق کی ہے تاہم فلمی حلقوں میں اس پر بحث جاری ہے۔

 

اس خبر نے خاص طور پر اس لیے توجہ حاصل کی ہے کہ ایک ایسی سپراسٹار اداکارہ کو ایک ایسے نوجوان اداکار کے ساتھ رومانی کردار میں دکھایا جائے گا جو عمر میں اس سے 20 سال چھوٹا ہے۔ اس غیر روایتی انتخاب نے فلم بینوں، ناقدین اور سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور آخری بار فلم سنگھم اگین میں نظر آئیں تھیں جو باکس آفس پر کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اب وہ میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم دائرہ میں بھی دکھائی دیں گی جو غالباً 2025 کے آخر یا 2026 کے اوائل میں ریلیز ہو گی۔

فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر یہ خبریں درست ثابت ہوئیں تو کرینہ کپور ایک بار پھر اپنی اداکاری کے جوہر دکھا سکتی ہیں اور بالی ووڈ میں ایک نیا رجحان قائم کر سکتی ہیں۔

مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ آخر وہ خوش نصیب نوجوان اداکار کون ہوگا جو ان کے مقابل دکھائی دے گا۔

Related Posts