کراچی پولیس کی جرائم پر ہفتہ وار رپورٹ جاری، 1428 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسداد جرائم کے لیے کراچی پولیس کی شہر بھر میں کامیاب کارروائیاں، 722 ملزمان گرفتار
انسداد جرائم کے لیے کراچی پولیس کی شہر بھر میں کامیاب کارروائیاں، 722 ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس نے شہر قائد میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیوں کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق گذشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 1428 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس نے انسداد منشیات مہم کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی 194 کلو 274 گرام چرس، 4 کلو 538 گرام آئس اور 94 گرام ہیروئن برآمد کی۔

گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 146 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 2 دستی بم تحویل میں لے لئے گئے۔

شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 03 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 01 ڈاکو ہلاک اور 03 زخمیوں سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 4 چھینی و چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 4 پستول برآمد ہوئے جنہیں فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے 15 کار اور موٹرسائیکل لفٹرز کو گرفتار کر کے 9 چھینی اور چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کی۔

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 67 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لیں۔ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کراچی نے سنگین جرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 پستول تحویل میں لے لیے۔

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Related Posts