کراچی پولیس کی کامیاب کارروائیاں، مختلف جرائم میں ملوث 656 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انسداد جرائم کے لیے کراچی پولیس کی شہر بھر میں کامیاب کارروائیاں، 722 ملزمان گرفتار
انسداد جرائم کے لیے کراچی پولیس کی شہر بھر میں کامیاب کارروائیاں، 722 ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی پولیس کی شہر میں جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹ کرمنلز منشیات فروشوں اور مفرور ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائیاں۔ پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 656 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کے خلاف مہم کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی 195 کلو 656 گرام چرس، 01 کلو 780 گرام ہیروئن اور 740 گرام آئس برآمد کی۔ گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 81 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 03 دستی بم تحویل میں لے لیے گئے۔

شہر میں انسداد جرائم کے دوران ملزمان سے پولیس کے 07 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 11 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 05 مسروقہ موٹرسائیکلیں اور 10 پستول بمعہ میگزین برآمد ہوئے جسے فارنزک کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 29 چھینی و چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 02 رکشے تحویل میں لے لئے۔ کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔

یہ بھی پڑھیں : نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور 2ملازمین کا جسمانی ریمانڈ منظور، پولیس کے حوالے

Related Posts