کراچی، یوسف پلازہ پولیس کی کارروائی، ڈرگ اسمگلر گرفتار، 50کلوچرس برآمد

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
کراچی، یوسف پلازہ پولیس کی کارروائی، ڈرگ اسمگلر گرفتار، 50کلوچرس برآمد
کراچی، یوسف پلازہ پولیس کی کارروائی، ڈرگ اسمگلر گرفتار، 50کلوچرس برآمد

شہرِ قائد میں یوسف پلازہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ اسمگلر کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 50 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوسف پلازہ پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 41 پیکٹس میں بند کی گئی 50کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔

ایس ایس پی ضلع وسطی کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او یوسف پلازہ عمران خان نے منشیات فروش ملزم کے خلاف ایکشن لیا۔ ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 22 وہیلر ٹرالر قبضے میں لے لیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت فیض حمید کے نام سے ہوئی جس کے ساتھی کریم اور ادریس خان فرار ہو گئے۔ ملزم سے تفتیش کے بعد مفرور ملزمان کی گرفتاریاں بھی  متوقع ہیں۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ میں منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

آج سے 3روز قبل اینٹی نارکوٹکس فورس نے برطانیہ میں منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ کی کھیپ سے 4 کلو منشیات پکڑ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، منشیات کی اسمگلنگ ناکام 

Related Posts