کراچی میں بادل چھاگئے،کہیں بارش ،کہیں گرمی اور حبس برقرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

rain starts different parts of karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ  کئی علاقوں میں تاحال گرمی اور حبس برقرار ہے۔

شہر قائد میں گذشتہ روز گڈاپ، بحریہ ٹاون، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی گرد آلود ہواؤں کے ساتھ ہلکی اور درمیانی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب لانڈھی، کورنگی، ملیر، محمود آباد، ڈیفنس، قیوم آباد میں بارش کی چند بوندوں نے شہریوں کی خوشی چھین لی ،شہر قائد میں آج بھی گرمی اور حبس کا راج برقرار ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم

محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کا ایک سسٹم سندھ کے شہروں کی طرف بڑھ رہا ہے جن میں کراچی سب سے اہم ہے۔

ایک طاقتور سسٹم بنگال کی طرف موجود ہے جو پاکستان کا رخ کرے گا جبکہ ایک اورسسٹم ملک کے وسطی و بالائی علاقوں میں ہوگا۔

جون کے آخری ہفتے میں بارشوں کانظام فعال ہوجائے گا،بارشوں کا موجودہ نظام سندھ کے کئی دیہی علاقوں میں بھی بارش کا سبب بنے گا جہاں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آج سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں آندھی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

Related Posts