عید پر بھی کراچی کے شہری پانی سے محروم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi faces severe water shortages amid Eid-ul-Fitr festivities
FILE PHOTO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عیدالفطر کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقے پانی کی شدید قلت سے دوچار، پانی کا بحران ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے، ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی کی معطلی اگلے دو دنوں تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اور کلفٹن جیسے بڑے علاقے بھی شامل ہیں جہاں کے رہائشی ٹینکروں کے ذریعے فراہم کیے جانے والے پینے کے پانی پر بہت زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

 کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کو رمضان المبارک کے دوران پانی کی شدید قلت کی شکایات جاری رہیں تاہم عید پر بھی شہریوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارپوریشن نے عید سے پہلے اور عید کے دوران شہر بھر میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں تاہم پانی کی سپلائی میں رکاوٹوں کی وجہ مکینیکل مسائل کا سامنا ہے ۔

واٹر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سید صلاح الدین احمد کی یقین دہانیوں کے باوجود مکینوں کو مین پائپ لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں۔

گزشتہ تین دنوں سے سخی حسن ہائیڈرینٹ کی بندش سے صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے۔

Related Posts