کراچی میں ٹک ٹاکر خاتون کے ساتھ ویڈیو بنانے پر پولیس اہلکار معطل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi cop suspended for recording video with female TikToker

کراچی کے علاقے کورنگی کے ایک پولیس اہلکار کی خاتون ٹک ٹاکر کے ساتھ وردی میں بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کے ترجمان کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس اہلکار صفدر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ناصر چوکی کے انچارج ہیڈ کانسٹیبل عبداللہ شاہ کو غفلت برتنے پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کی شناخت کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

اس واقعے سے پہلے بھی ایک خاتون کانسٹیبل ماریہ گل کو معطل کیا گیا تھا جب ان کی مائی کولاچی روڈ پر بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ پولیس فورس میں نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کو برقرار رکھنے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز کا سلسلہ کافی عرصہ سے جاری ہے، کئی پولیس اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کے باوجود پولیس اہلکار ویڈیوز بناکر اپ لوڈ کررہے ہیں جس پر افسران ایکشن لے رہے ہیں۔

Related Posts