کراچی میں 4 سے 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں 4 سے 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان
کراچی میں 4 سے 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ، دورانیہ 4 سے 12 گھنٹوں تک جا پہنچا۔ گرمی میں بجلی کی بندش سے شہری شدید پریشان ہیں۔

کراچی کے علاقے کھارادر، لیاری، نیاآباد، کورنگی، اورنگی، لانڈھی، سرجانی ٹاؤن، قائدآباد، قیوم آباد اور کیماڑی میں طویل لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
اس کے علاوہ نیوکراچی، نارتھ ناظم، لیاقت آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر اور اسکیم 33 میں بھی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ دن میں ہر 2 سے 3 گھنٹوں بعد 3 گھنٹوں کے لیے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ رات میں بھی 4 سے 5 گھنٹوں کے لیے بجلی معطل رہتی ہے۔ شہری کہتے ہیں کہ  شدید گرمی میں نہ گھر میں سکون ہے نہ گھر سے باہر۔

اس حوالے سے دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم ادائیگی اور چوری کی وجہ سے شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جو بلکل غیر اعلانیہ نہیں ہے۔

Related Posts