کابل، بھارتی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کابل، بھارتی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری
کابل، بھارتی سفارتخانے کی اپنے شہریوں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: بھارتی سفارت خانے نے سنگین صورتحال کے پیش نظر افغانستان میں مقیم اپنے شہریوں خصوصاً صحافیوں کو سکیورٹی ایڈوائزری جاری کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سفارت خانے نے افغانستان کے مختلف صوبوں کی سکیورٹی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کی پرتشدد سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

دہشت گردوں کی جانب سے عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارتی شہریوں کو حملے کا نشانہ بننے کے علاوہ اغوا جیسے سنگین خطرے کا بھی سامنا ہے۔

رائٹرز کے صحافی دانش صدیقی کی 16 جولائی کو موت کا حوالہ دیتے ہوئے سفارت خانے نے کہا کہ تمام بھارتی صحافی کسی بھی افغان علاقے کے سفر سے قبل ذاتی بریفنگ کیلئے سفارتخانے کے پبلک افیئرز اینڈ سکیورٹی ونگ کیساتھ رابطے میں رہیں۔

مزید پڑھیں: اقوامِ متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل میں پاکستان کی ایک سالہ سربراہی ختم

تاکہ ضرورت پڑنے پر سفارتخانہ ان کی فوری معاونت کر سکے۔سفارتخانے کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بھارتی شہری افغانستان میں موجودہ حالات کے پیش نظر محتاط رہیں۔

Related Posts