سڈنی: آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کودورہ پاکستان سے پہلے بڑا جھٹکا، جسٹن لینگر نے اچانک استعفیٰ دیدیا۔
51 سالہ جسٹن لینگرکھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی اور کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ تناؤ کی وجہ سے کوچنگ سے الگ ہو گئے۔اس سے قبل جسٹن لینگر کے مستقبل کے بارے میں طویل بات چیت کی گئی لیکن فریقین نئے معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلین ٹیم 4سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیل کر دورہ پاکستان کا آغاز کرے گی جبکہ سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔لہٰذا، مہمان ٹیم اب 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں:پی سی بی نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری کردیا