Friday, March 29, 2024

کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی کیوں لی؟ انوشے اشرف کا برہمی کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: معروف میزبان و اداکارہ انوشے اشرف کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لینے پر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور اپنے ساتھ کام کرنے والے مرد حضرات کیلئے پیغام جاری کردیا۔

معروف میزبان و اداکارہ انوشے اشرف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ساتھ کام کرنے والوں اور دوستوں میں فرق واضح کیا۔

برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انوشے اشرف نے کہا کہ ایک ساتھ پراجیکٹ میں کام کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ میں آپ کی بہت اچھی اور خاص دوست بن گئی اور آپ ایونٹس میں میری کمر پر ہاتھ رکھ کر سیلفی لے سکتے ہیں۔

انوشے اشرف نے کسی کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم کولیگز ہیں، دوست نہیں، ان میں فرق جانیے، انسان کی اپنی پرائیویسی ہوتی ہے۔ایسا نہیں ہونا چاہئے کہ کمر پر ہاتھ رکھ لیا جائے۔

انوشے کی ٹوئٹ کا جواب صارفین کی بڑی تعداد نے دیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ جس کسی نے بھی یہ حرکت کی ہے اس کا نام ظاہر کریں، تاکہ دوسروں کو علم ہوسکے۔

مزید پڑھیں: ڈرامہ سیریل ہم کہاں کے سچے تھے پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

اداکارہ نے جواب میں کہا کہ وہ ایک بڑے پیمانے پر ہونے والا ایونٹ تھا اور میں کسی قسم کا ہنگامہ کھڑا نہیں کرنا چاہتی تھی، میں نے یہ اس لیے بتایا تاکہ لوگ مستقبل میں اس فرق کو سمجھ سکیں۔اداکارہ کے کئے گئے ٹوئٹ پر تاحال کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔