جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اسلام آباد کی مسجد سے گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پولیس نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کر لیا، ان کواسلام آباد کے علاقے ای الیون تھری میںواقع طوبیٰ مسجد سے حراست میں لیا گیا۔

سیکیورٹی اداروں اور مانسہرہ پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات چار بجے اسلام آباد سیکٹر ای الیون کی مسجد طوبی پر چھاپہ مارا اور مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کر لیا، مفتی کفایت اللہ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کالعدم قرار د ے دی گئی

ذرائع کا کہنا تھا کہ مفتی کفایت اللہ کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر کے باعث نقص امن عامہ کا خدشہ تھا اس لیے گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

Related Posts