بھارتی فلم فیسٹیول میں متنازع پاکستانی فلم ’جوائے لینڈ‘ کی نمائش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہ کل ثابت بھی ہوگیا جب بھارت کے ہیبی ٹیٹ فلم فیسٹیول میں متنازع پاکستانی فلم جوائے لینڈ کی نمائش کی گئی۔

صائم صادق کی ہدایت کردہ فلم جوائے لینڈ کو نئی دہلی کے ہیبی ٹیٹ فلم فیسٹیول میں دکھایا گیا، جہاں پر ایوارڈ یافتہ اور اچھوتے موضوع پر بنائی گئی فلموں کی نمائش کی جاتی ہے۔

بھارتی فلمی ناقدین کے مطابق نئی دہلی میں جوائے لینڈ کی نمائس ہوئی جس کا تجربہ بہت اچھا رہا، فلم دیکھنے کیلئے آئے ہوئے لوگوں کے شوق کو دیکھ کر بہت زیادہ حیرانی ہوئی، وہ فلم دیکھنے کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوئے تھے جبکہ کچھ ایسے بھی تھے جو اپنی باری کے انتظار میں زمین پر بیٹھ گئے تھے۔

اُن کے مطابق جوائے لینڈ اچھی فلم ہے جو ایک اچھوتے موضوع پر بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

2 سال سے مریم نواز کی پینٹنگ کا کوئی خریدار نہیں مل رہا، رابی پیرزادہ

واضح رہے کہ جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے، فلم کے پروڈیوسرسرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن ہیں جبکہ موسیقی عبداللہ صدیقی نے ترتیب دی ہے۔ صائم صادق کی اس فیچرفلم کی نمایاں کاسٹ میں ثانیہ سعید، ثنا جعفری، علی جونیجو،علینہ خان، ثروت گیلانی، راستی فاروق سمیت دیگراداکاروں نے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔

فلم نے رواں ماہ کے شروع میں 38 ویں انڈیپنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈز میں بہترین بین الاقوامی فلم کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔