پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس ملتوی کر دیا گیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Opposition threatens sit-in outside NA if no-trust motion not tabled on March 21

اسلام آباد: انتخابی اصلاحات سمیت دیگر معاملات پر اتفاق رائے کے لیے بلایا گیا پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس موخر کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں کہ ان معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہو۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں سپیکر اسد قیصر کو اپوزیشن سے ایک بار پھر رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے تا کہ ایک متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جا سکے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کیلئے موْخر کیا جا رہا ہے۔ ہمیں امید ہے اپوزیشن ان اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور ہم پاکستان کے مستقبل کیلئے ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دے سکیں گے، تاہم ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہم اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں دو بلز کی تحریک پر حکومت کو شکست ہوئی تھی۔مسلم لیگ ن کے جاوید حسنین نے امیدوار پر 7 سال تک انتخابی نشان تبدیل نہ کرنے کا بل پیش کیا جس کی حکومت نے مخالفت کی تھی۔

مزید پڑھیں: سانحہ اے پی ایس کے وقت ن لیگ کی حکومت تھی، فوادچوہدری، رپورٹ پیش کرینگے، شیخ رشید

اسپیکرقومی اسمبلی نے زبانی رائے شماری کی بنیاد پر بل کے خلاف فیصلہ دیا تو اپوزیشن نے چیلنج کیا۔ گنتی میں اپوزیشن کو 117 اور حکومت کو 104 ووٹ ملے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے بل پیش کرنے کی اجازت دی۔