لاہور( نگاہ محمد) چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے معروف بھارتی سنگر، اداکار اور پروڈیوسر گپی گریوال سے ملاقات کی جہاں انہوں نے زلمی کی جیکٹ اور ٹیم زلمی کا آٹوگراف کرکٹ بیٹ گپی گریوال کو پیش کیا۔
چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی کی بھارتی سنگر اور اداکار گپی گریوال سے ملاقات ہوئی جہاں جاوید آفریدی نے انہیں زلمی کی جیکٹ اور ٹیم زلمی کا آٹوگراف کرکٹ بیٹ پیش کیا۔
اس موقع پر جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارتی سنگراور اداکار گپی گریوال سے ملاقات اچھی رہی ، انہیں پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، اس موقع پر گپی گریوال نے پی ایس ایل فائیو کے لیے پشاور زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے بابر اعظم کی طرح دوسرے کھلاڑی بھی کارکردگی دکھائیں گے۔شعیب ملک