مشکل حالات میں فلاحی کاموں کو جاری رکھنا عظیم عمل ہے، البرٹ الساس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشکل حالات میں فلاحی کاموں کو جاری رکھنا عظیم کام ہے، البرٹ الساس
مشکل حالات میں فلاحی کاموں کو جاری رکھنا عظیم کام ہے، البرٹ الساس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ناروے کے سفیر پیر البرٹ الساس نے جے ڈی سی فاونڈیشن کے دورے کے موقع پر کہا کہ فلاحی شعبوں میں جے ڈی سی بہت اہم خدمات انجام دے رہا ہے۔

مشکل حالات میں بہترین طریقے سے فلاحی کاموں کو جاری رکھنا عظیم کام ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فلاح کے کاموں کے ساتھ اتحاد بین المذاہب کے لئے جے ڈی سی فاونڈیشن پاکستان کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

اس دورے میں ناروے کے سفیر کے ہمراہ سیکنڈ سیکرٹری پولیٹیکل ناروے ایمبیسی سلجے میری اور پروگرام ایڈوائزر ڈیولپمنٹ نارویجن ایمبیسی ایم بلال مجید موجود تھے۔ ناروے کے وفد نے جے ڈی سی فاونڈیشن کے کاموں کو سراہا اور پسند کیا۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری جے ڈی سی فاونڈیشن ظفر عباس نے ناروے کے سفیر اور ان کے وفد کو جے ڈی سی کی جانب سے سندھ کی روایتی اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی۔

Related Posts