کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سْلطان وسیم اکرم اور ان کی بیٹی عائلہ اکرم کو ملے 10ماہ ہوگئے۔
سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وسیم اکرم اور بیٹی عائلہ اکرم کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وسیم اکرم اپنی بیٹی کو کندھوں پر اٹھائے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
شنیرا نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے ان دونوں کو کیسے بتایا ہوگا کہ پچھلے سال یہ تصویر لینے کے کچھ عرصہ بعد ہی وہ 10 ماہ سے زائد کیلئے الگ ہوجائیں گے۔
انہوں نے شوہر اور بیٹی کی آخری ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ آخری بار جب اْن کی بیٹی نے اپنے بابا کو گلے لگایا تھا تو وہ 5 سال کی تھی اور اب صرف 5 ماہ کے بعد 7 سال کی ہوجائے گی۔
انہوں نے اسکول کا نصف سال مکمل کر لیا ہے، قد بھی بڑھ گیا ہے، پڑھنا لکھنا سیکھا ہے، 5 دانت ٹوٹ گئے، ان کی بیٹی کو یہ بھی معلوم ہے کہ وہ دو خوبصورت ممالک کا ملاپ ہے۔
مزید پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بالر ماہم طارق نے زندگی کی 24 بہاریں دیکھ لیں