اسرائیلی دہشتگردی اور انسانیت سوز مظالم انتہائی شرمناک ہیں، مصطفیٰ کمال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم کیو ایم مہاجروں کے قاتلوں سے مفادات کی خاطر ڈیل کررہی ہے، مصطفیٰ کمال
ایم کیو ایم مہاجروں کے قاتلوں سے مفادات کی خاطر ڈیل کررہی ہے، مصطفیٰ کمال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بیت المقدس اور مسجد اقصی میں جاری اسرائیلی دہشتگردی اور انسانیت سوز مظالم انتہائی قبیح، شرمناک اور قابل مذمت ہیں۔

اسرائیلی افواج طاقت کے نشے میں نہتے نمازیوں پر تواتر سے وحشیانہ حملے کررہے ہیں جسکے نتیجے میں 9 بچوں سمیت 24 افراد شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

امت مسلمہ تمام طاقت و وسائل رکھنے کے باوجود ناصرف خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے بلکہ مسلم حکمرانوں کی خاموشی کو حمایت سمجھ کر اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ، امت مسلمہ بالخصوص حکومت پاکستان کو مظلوم فلسطینیوں کی آواز بننا ہوگا۔ مسلمان حکمرانوں کو سمجھنا ہوگا کہ بات مذمتی قراردادوں سے بہت آگے بڑھ چکی ہے۔

حکومت پاکستان کو اس معاملے پر فوری ایکشن لینا چاہیے اور وزارت خارجہ کو موثر کردار ادا کرنے کے لیے ہدایات جاری کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبلہ اول کی حفاظت تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے۔ فلسطینی عوام اپنا حق ادا کرنے کے بعد امت مسلمہ کی جانب دیکھ رہے ہیں اور پھر کسی صلاح الدین ایوبی کا انتظار کر رہے ہیں جو انہیں مظالم سے نجات دلا سکے۔

پاکستان تنظیم تعاون اسلامی کا اجلاس طلب کرا کے تمام ممالک مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر ایک واضح موقف دینے اور عملی کردار ادا کرنے پر زور دے۔

فلسطینی نوجوان جذبہ جہاد اور شوق و شہادت سے سرشار ہوکر اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور جدوجہد میں ہمہ تن مصروف ہیں جس میں انہیں پوری دنیا کے مسلمانوں کی تائید حاصل ہے۔ قبلہ اول پر غاصبانہ اسرائیلی تسلط اور قبضہ کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔

Related Posts