اسلام آباد، سبزی منڈی میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد، سبزی منڈی میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل گئیں
اسلام آباد، سبزی منڈی میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: شہر اقتدار میں قائم سبزی منڈی میں آگ لگنے کا افسوس ناک واقع پیش آیا، جس کے نتیجے میں درجنوں دکانیں اور کھوکھے جل کر خاکستر ہو گئے۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آگ پہلے گھاس میں لگی اور تیز آندھی کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، آگ نے ارد گرد موجود دکانوں اور کھوکھوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جس کے باعث درجنوں دکانیں اور کھوکھے جل کر راکھ ہوگئے۔

ریسکیو حکام اور فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیوں نے آگ پر دو گھنٹے کی محنت کے بعد قابو پایا۔۔ آگ کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا ابھی تک تعین نہیں کیا جا سکا۔

مزید پڑھیں:مانسہرہ، مکان میں لگنے والی آگ کے شعلوں نے مسجد کو لپیٹ میں لے لیا

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے، آگ لگنے کے نتیجے میں دکانداروں کا بھاری نقصان ہوا ہے۔

Related Posts