اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف زخمی ہوگئے، 3میچز کے لئے باہر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف زخمی ہوگئے، 3میچز کے لئے باہر
اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف زخمی ہوگئے، 3میچز کے لئے باہر

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو پی ایس ایل 6میں ایک بڑا دھچکا اُس وقت لگا جب فہیم اشرف کا ہاتھ زخمی ہوگیا، جس کے سبب ان کے ہاتھ پر 5ٹانکے لگنے کے بعدکم ازکم 3میچز کے لئے باہر کردیا گیا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز سے میچ کے ابتدائی2اوورز میں فہیم اشرف نے فخرزمان کی قیمتی وکٹ حاصل کی،مگر پھر حسن علی کی بولنگ کے دوران شارٹ فائن لیگ پوزیشن پر فیلڈنگ کرتے ہوئے بائیں ہاتھ پر شہادت کی انگلی اور انگوٹھے کے درمیان کی جگہ پھٹ گئی، جس پر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

ڈاکٹرز نے فہیم اشرف کو اینٹی بائیوٹک اور درد دور کرنے کے لئے دوا فراہم کی، ان کے زخمی ہاتھ پر 5ٹانکے لگانے پڑے، بعد ازاں ڈاکٹرز نے انھیں بولنگ کرنے سے منع کردیا۔

بالآخر قواعد و ضوابط کے مطابق امپائرز کی اجازت ملنے پر انھوں نے اننگز کا 14واں اور 17واں اوور کرایا، مجموعی طور پر 4اوورز میں فہیم اشرف نے 31 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی، اس سے قبل بیٹنگ کرتے ہوئے بھی انھوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 27رنز بنائے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر فہیم اشرف چند دن آرام کریں گے،وہ کم از کم اگلے 3میچز کیلیے اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے، ان کا خلا پْر کرنے کیلیے عاکف جاوید اور محمد موسٰی میں سے کسی ایک کو موقع دیا جائیگا۔

قومی ٹیم ذرائع کے مطابق تھوڑا انتظار کرنے کے بعد فہیم کی انجری کو دیکھتے ہوئے انھیں میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا جائے گا، پی ایس ایل کے فوری بعد قومی ٹیم کو انگلینڈ کے ٹور پر جانا ہے، اس لیے آل راؤنڈر کی فٹنس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Related Posts