اسلام آباد پولیس کی کارروائی، قبضہ مافیا کے دو ارکان سیکشن تھری ایم پی او کے تحت گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے قبضہ مافیا کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے تھانہ سہالہ اور گردونواح کے علاقوں میں خوف کی علامت سمجھے جانے والے قبضہ مافیا کے دو متحرک ارکان کو سیکشن تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ سہالہ نے چوہدری مدثر نظر آف سہالہ باغاں اور چوہدری خرم شہزاد آف ہمک کو سیکشن تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ہے۔

چوہدری مدثر اور چوہدری خرم فورتھ شیڈول لسٹ میں شامل ہونے کے ساتھ قبضہ اراضی جیسے سنگین مقدمہ میں عدالتی مفرور بھی تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح اور خونی قبضہ مافیا گینگ وار کے تناظر میں خفیہ اداروں کی رپورٹ پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے بھی ایک مقدمے میں فریق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے کینیڈین شخص پر داعش کی ویڈیوز ریلیز کرنے کا الزام لگا دیا