دوسری اسلام آباد اوپن فرینڈ شپ کراٹے چمپئن شپ 5 جنوری کو کھیلی جائے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

open friendship karate
open friendship karate

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسری اسلام آباد اوپن فرینڈ شپ کراٹے چمپئن شپ 5 جنوری سے پاکستان سپورٹس بورڈ کے حمیدی ہال میں کھیلی جائے گی۔

اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر اعاعجازالحق نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے اپنے ناموں کا اندراج 4 جنوری تک کروا سکتے ہیں اور 5 جنوری کو صبح کھلاڑیوں کے وزن اور ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا۔

بوائز انفرادی کو متے اورانڈر-16 کے مقابلوں میں منفی 35 کلوگرام، منفی 40 کلوگرام، 45 کلوگرام، 50 کلوگرام ویٹ کیٹگریز شامل ہیں بوائز انڈر- 18 کے مقابلوں میں منفی 55 کلوگرام ، 60 کلوگرام، 67 کلوگرام، 70 کلوگرام اورانفرادی کومتے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2020 شیڈول کے اعلان کے بعد کھلاڑیوں کی ٹوئٹر ویڈیوز جاری، لفظی جنگ شروع

مزید معلومات کے لئے اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اویس رشید مغل سے رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے اور چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات کئے جائیں گے۔

Related Posts