اداکار نے اکیلے ملنے کیلئے مجبورکیاتو۔۔۔اداکارہ ایشا کوپیکر کے کاسٹنگ کاؤچ سے گزرنے کی دردناک کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ سے گزرنے والی اداکارہ ایشا کوپیکر کاکہنا ہے کہ یہاں کام نہیں جسم دیکھا جاتا ہے، کسی سے تعلق کے بغیر کامیابی ممکن نہیں ہے۔

قیامت، پنجر، ڈرنا منع ہے اور کیا کول ہیں ہم جیسی فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ ایشا کوپیکر نے اپنے کیرئیر کے آغاز میں کئی فلموں میں کام کیا ، اب کافی عرصہ بعد ایشا دوبارہ انڈسٹری میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔

ایشا کوپیکر کئی مرتبہ بالی ووڈ انڈسٹری میں پیش آئے والی مشکلات کے بارے میں بات کر چکی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایسے ہی ایک واقعہ کا ذکر کیا تھا ، جس نے انہیں بری طرح متاثر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:جھانوی کپور کی نئی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ان کا کہنا تھا کہ آپ کا کام یہاں معنی رکھتا ہے لیکن نہیں، یہاں معنی رکھتا ہے کہ آپ کسی اداکار کی گڈبکس میں ہیں یا نہیں اور ایک اداکار کی گڈ بکس کا یہی مطلب ہے کہ یہاں کام نہیں جسم دیکھا جاتا ہے، یہاں تعلق بنائے بغیر کامیابی کا راستہ ممکن نہیں ہے۔

کاسٹنگ کاؤچ کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے ایشا کوپیکر نے بتایا کہ ایک اداکار نے انہیں اپنے اسٹاف کے بغیر ان سے ملنے کو کہا ،اس واقعہ نے مجھے پوری طرح سے توڑ کر رکھ دیا تھا ۔ اداکارہ کہتی ہیں کہ میں اس واقعہ سے پوری طرح ٹوٹ گئی تھی۔