فلو اور خسرے کی دوا کورونا کے خلاف مزاحمت کرسکتی ہے۔جدید تحقیق

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فلو اور خسرے کی دوا کورونا کے خلاف مزاحمت کرسکتی ہے۔جدید تحقیق
فلو اور خسرے کی دوا کورونا کے خلاف مزاحمت کرسکتی ہے۔جدید تحقیق

لندن: جدید تحقیق سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ فلو کی دوا اور خسرے کی ویکسین کورونا کے خلاف مزاحمت کرسکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین سے قوتِ مدافعت بڑھ جاتی ہے جو متعدد بیماریوں کے خلاف ڈھال کا کام کرسکتی ہے۔

 رواں ماہ 10 جنوری کو نیشنل اکیڈمی آف سائنس میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کی روک تھام کیلئے مختلف اقسام کی ویکسین موجود ہے تاہم غیر متعلقہ ویکسین بھی وبائی مرض سے ہونے والے نقصانات میں کمی کا باعث ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈیلٹا اور اومی کرون کا خطرناک امتزاج، کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا کرون دریافت

محققین نے کئی دہائیوں کے شواہد کو یکجا کرکے یہ معلوم کیا کہ بہت سی ویکسینز کی عمومی قوتِ مدافعت میں اضافہ کرنے والی خصوصیات کورونا کے مریضوں کو متعدد قسم کے وائرس سے بچانے میں معاون ہوسکتی ہیں جس سے فائدہ بھی اٹھایا گیا۔

کورونا کی مخصوص ویکسین کی دستیابی سے قبل بہت سے ماہرین اور امیونولوجسٹس کی تجویز پر کمزور آبادی کو دیگر ویکسینز کے استعمال سے کچھ حد تک تحفظ فراہم کیا گیا۔ محققین کا کہنا ہے کہ غیر متعلقہ ویکسین کے اثرات پر تحقیق کی گئی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین ڈاکٹر ناتھینیل ہوبرٹ، ڈاکٹر ڈگلس نکسن اور ویل کارنیل نے خسرہ، انفلوئنزا، تپ دق اور دیگر حفاظتی ٹیکوں کے استعمال سے پایا کہ غیر متعلقہ ویکسین کے استعمال سے ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کا رش کم ہوگیا۔

طبی محققین کا کہنا ہے کہ ہمیں غیر متعلقہ ویکسین کے استعمال سے دلچسپ نتائج حاصل ہوئے۔ ویکسینیشن کا وقت بھی اہمیت کا حامل ہے۔ کورونا کی لہر کے بڑھتے ہوئے مرحلے کے دوران غیر متعلقہ ویکسین کا استعمال سود مند ثابت ہوسکتا ہے۔ 

 

Related Posts