ایران سے ٹکراؤ، امریکہ کی جیب خالی ہونا شروع، جانئے ایک گھنٹے میں کتنا نقصان ہو رہا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

امریکی جنگی طیارہ
امریکی جنگی طیارہ، بحری جہاز پر، فائل فوٹو

ایران کے خلاف فوجی مہم کے ابتدائی مرحلے ہی میں امریکہ کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق فضائی اور زمینی کارروائیوں کے پہلے 100 گھنٹوں پر ہی واشنگٹن کو تقریباً 3.7 ارب ڈالر خرچ کرنا پڑے۔

تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ تنازع جاری رہا تو امریکہ پر پڑنے والا معاشی بوجھ بہت زیادہ بڑھ سکتا ہے اور اس کے اخراجات دسیوں ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ جاری تنازع امریکہ کو روزانہ سینکڑوں ملین ڈالر کا نقصان پہنچا رہا ہے، جس میں ہتھیاروں، دفاعی نظاموں اور مختلف عسکری آپریشنز کے اخراجات شامل ہیں۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ طویل جنگ امریکی معیشت پر ایک بڑا بوجھ بن سکتی ہے۔

سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (CSIS) کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے صرف پہلے 100 گھنٹوں پر امریکہ کو تقریباً 3.7 ارب ڈالر خرچ کرنا پڑے۔

یہ رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباً 1.028 کھرب روپے بنتی ہے، جو پاکستان کے سالانہ دفاعی بجٹ (تقریباً 2.1 کھرب روپے) کے تقریباً نصف کے برابر ہے۔ یعنی امریکہ نے محض 100 گھنٹوں یا تقریباً چار دن کی جنگ میں پاکستان کے دفاعی بجٹ کے نصف کے برابر رقم خرچ کر دی۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت امریکہ اس جنگ پر اوسطاً 891.4 ملین ڈالر روزانہ خرچ کر رہا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 247.8 ارب روپے بنتے ہیں۔

CSIS کے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے ابتدائی مرحلے میں فضائی اور زمینی کارروائیوں کے دوران جدید اور روایتی دونوں طرح کے ہتھیار استعمال کیے گئے، جس کے باعث اخراجات بہت زیادہ رہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ابتدائی فضائی حملے خاص طور پر مہنگے ثابت ہوئے کیونکہ ان میں جدید اور پیچیدہ ہتھیاری نظام استعمال کیے گئے۔ تاہم وقت گزرنے کے ساتھ امریکی فوج نسبتاً کم قیمت ہتھیاروں کے استعمال کی طرف جا سکتی ہے، جس سے مجموعی اخراجات میں کچھ کمی ممکن ہے۔

Related Posts