ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا باقاعدہ اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی

ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس پر اپنے بیان میں کہاکہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد ورفت کے لیے راستہ مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمد ورفت پہلے سے طے شدہ مربوط راستے کے مطابق بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گی۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ ایران کی بندرگاہوں اور بحری امور کی تنظیم کی جانب سے پہلے سے جاری کردہ اعلان کے مطابق کیا گیا ہے، جس کے تحت سمندری نقل و حمل کو محفوظ اور منظم طریقے سے یقینی بنایا جائے گا۔

Related Posts