اقرا عزیز کی نئی ویڈیو کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اقراء عزیز کی اپنے شوہر یاسر حسین کے ہمراہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حال ہی میں اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے جو ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ انجوائے کرنے میں مصروف ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اقرا عزیز نے اس سے قبل بیٹے کے ساتھ تصویر شئیر کی تھی۔ جسے دیکھنے کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں:اقرا عزیز کی نئی دلکش تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

پوسٹ کو شئیر کرتے ہوئے اقرا عزیز نے کیپشن میں تحریر کیا تھا کہ بہت مشکل رات تھی کبیر کے ساتھ لیکن پھر بھی میں نے اپنی مسکراہٹ برقرار رکھی۔