غیر سیاسی رہنے کا فیصلہ فوج نے بطور ادارہ کیا، وزیر داخلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ فوج نے غیرسیاسی رہنے کافیصلہ بطورادارہ کیا اوراس پرقائم ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کے دوران وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ فوج آئندہ بھی آئینی کردارتک محدود رہے گی توغیریقینی کی صورتحال نہیں ہوگی۔

راناثناء اللہ نے واضح کردیا کہ پی ٹی آئی نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کیں توفوری انتخابات کرادیں گے۔ مزید کہا کہ گورنرپنجاب وزیراعلٰی کو اعتماد کاووٹ لینے کاکہہ سکتے ہیں۔