وزیرداخلہ محسن نقوی دورہ افغانستان پر کابل پہنچ گئے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پاکستان کے وزیرداخلہ کابل میں
فوٹو ایکس

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان کے دار الحکومت کابل پہنچ گئے، پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور سیکریٹری داخلہ بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ ہیں۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے ایکس پر ٹوئٹ کیا کہ کابل انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر افغانستان کے نائب وزیر داخلہ محمد نبی عمری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، افغانستان کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا اور اعلی حکام بھی اس دورے میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ہیں، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اپنے افغان ہم منصب سراج الدین حقانی سے ملاقات کریں گے۔