کورونا ویکسی نیشن، بھارتی ستاروں کے دلچسپ میمزسوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

interesting memes of Indian stars goes viral on social media

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کورونا کی وباء سے بچاؤ کیلئے دنیا بھر میں جہاں ویکسی نیشن کیلئے مختلف پابندیاں لگائی جارہی ہیں وہیں ویکسین لگوانے والے پاکستانی عوام شوبز ستاروں کے دلچسپ میمز بھی بناکر سوشل میڈیا پر ڈال رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین لگواتے ہوئے بھارتی فلموں کے معروف اداکاروں کے فلموں میں ادا کردہ کرداروں کے چہرے لگاکر میمز شیئر کئے جارہے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

اس وقت سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ بھارتی اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان، ریتھک روشن، کاجول، عالیہ بھٹ، انوشکا شرما اور دپیکا پڈوکون کے میمز وائرل ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کا عمل جاری ہے اور حکومت نے سفر، نادرا خدمات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو کورونا ویکسی نیشن سے مشروط کردیا ہے۔

دوسری جانب این سی او سی نے کورونا سے بچاؤ کیلئے ملک میں نئی پابندیوں کا اعلان کردیاہے، شادیوں میں شرکت بھی کورونا ویکسین سے مشروط کردی گئی۔

این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگا،نئی پابندیوں سے متعلق صورتحال کا جائزہ اجلاس 27 جولائی کو ہوگا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فیصلے کے مطابق ان ڈور شادی کی تقریب میں ویکسی نیشن کروانے والے 200 افراد شرکت کر سکیں گے، کاروباری مراکز کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Posts