انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 46 پیسے مزید مہنگاہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر روپے کے مقابلے میں مزید 46پیسے مہنگا ہوگیا۔

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر) ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے کو ملا، ڈالر کی قیمت 46پیسے بڑھنے سے 207 روپے 94 پیسے پر بند ہوا۔اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے گراوٹ کے بعد 208 روپے پر فروخت ہوا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 826.78پوائٹس کا اضافہ

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالرکی قیمت میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے باعث قیمت 207روپے 23 پیسے سے بڑھ کر 207 روپے 48 پیسے ہو گئی تھی۔