ٹرین حادثہ ویلڈنگ جوائنٹ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Khyber Mail bogey derails near Hyderabad

کراچی: ڈہرکی ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی جس میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ اپ ٹریک کی دائیں پٹڑی کا ویلڈنگ جوائنٹ ٹوٹ چکا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق 60 سے زائد افراد کی جان لینے والے گزشتہ روز کے حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثہ اپ ٹریک کی دائیں جانب کی پٹڑی کا جوائنٹ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا جو ویلڈنگ کے ذریعے جوڑا گیا تھا۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ویلڈنگ کے ذریعے پٹڑی میں جوڑ ڈالا گیا جو حادثے کے بعد ٹوٹا ہوا پایا گیا۔ جوڑ ٹوٹنے کے باعث ملت ایکسپریس کی 12 مسافر کوچز ڈاؤن ٹریک پر جاگریں جن سے سر سید ایکسپریس کا تصادم ہوا۔

تحقیقاتی رپورٹ سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ ڈاؤن ٹریک پر کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس سفر کر رہی تھی جو ملت ایکسپریس کی 12 مسافر کوچز سے جا ٹکرائی۔ افسوسناک حادثے کے نتیجے میں سر سید ایکسپریس کا انجن اور 4 کوچ پٹڑی سے اتر گئیں۔

دوسری جانب ملت ایکسپریس کا انجن اور 6 مسافر کوچز ٹریک پر موجود رہیں اور سر سید ایکسپریس کی 12 مسافر کوچز بھی ٹریک پر موجود تھیں۔ ٹرینوں کے بلیک باکس کا ڈیٹا وفاقی انسپکٹر ریلوے کی تحقیقات میں شامل ہوگا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل گزشتہ روز ہونے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو گئی ہے جبکہ ملبہ ہٹانے کا آخری مرحلہ بھی آج مکمل ہوگیا، افسوسناک حادثے کے باعث 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹرین کے سب سے زیادہ متاثرہ ڈبے میں ایک بارات کے سفر کرنے کی اطلاعات سامنے آئیں۔ دولہے کا کلہ بھی برآمد ہوا، جس کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق بھی ہوئی۔

مزید پڑھیں: ملبہ ہٹانے کا آخری مرحلہ بھی مکمل، جاں بحق افراد کی تعداد 62ہوگئی