با اثر اسٹیل ملز مالک کارحمان خان کیساتھ 95لاکھ کا ہیر پھیر، پولیس ملزم کیساتھ مل گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

با اثر اسٹیل ملز مالک کارحمان خان کیساتھ 95لاکھ کا ہیر پھیر، پولیس ملزم کیساتھ مل گئی
با اثر اسٹیل ملز مالک کارحمان خان کیساتھ 95لاکھ کا ہیر پھیر، پولیس ملزم کیساتھ مل گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:راولپنڈی تھانہ ریس کورس کے علاقے ملت آباد ڈھوک بنارس کا رہائشی محمد رحمان خان ملک عدیل شہباز اسٹیل ملز کے مالک ملک عدیل خان کے ہاتھوں لٹ گیا، 95,23,677 روپے کی رقم سے محروم۔

محمد رحمان خان ملت آباد ڈھوک بنارس راولپنڈی میں اسکریپ کا کام کرتا ہے اور کئی سالوں سے ملک عدیل خان کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے،ملک عدیل خان وقتاً فوقتاً اپنی اسٹیل مل کے لیے محمد رحمان خان سے اسکریپ خریدتا رہتا تھا آخری دفعہ ملک عدیل خان نے محمد رحمان خان سے 9523677 روپے مالیت کا سکریپ خریدا اور اس کے عوض 4۔ 12۔ 2018 کو نو عدد چیکس ایچ بی ایل برانچ اسلام آباد آئی نائن کے دے دیئے۔

جب مقررہ تاریخ آئی تو محمد رحمن خان نے چیکس بینک میں رقم نکلوانے کے لیے ڈالے تو نو چیکس ڈس آنر ہوگئے محمد رحمان کا کہنا ہے مجھے جو چیکس ملک عدیل خان نے دیے اس اکاؤنٹ میں رقم موجود نہ تھی میں نے ملک عدیل خان جو عدیل شہباز ملز کے مالک ہیں اور بہت بڑے سرمایہ کار ہیں اور بااثر انسان ہیں ان سے رقم کی بابت رابطہ کیا تو ملک عدیل خان نے مجھ سے رابطہ منقطع کرلیا۔

جب کہ یہ جانتے ہوئے بھی کے ملک عدیل خان کے اس اکاؤنٹ میں رقم موجود نہیں تھی جان بوجھ کر بدنیتی اور بددیانتی سے مجھے اس اکاؤنٹ کے چیک دیئے، میرے بار بار رابطہ کرنے پر ملک عدیل خان نے مجھ سے کوئی بھی رابطہ نہ کیا تو میں نے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرانے کے لئے درخواست دی تو پولیس نے ملک عدیل خان سے رابطہ کیا لیکن میری ایف آئی آر درج نہ کی۔

الٹا پولیس نے مجھے ہی دھمکانا شروع کر دیا اور میں روزانہ کی بنیاد پر تھانے جاتا تو مجھے تھانے سے دھتکار دیا جاتا،پھر میں نے ڈسٹرک کورٹ سےA 22 اے آرڈر کے ذریعے ایف آئی آر درج کرائی ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس نے ملزم ملک عدیل کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کی۔

ملک عدیل خان جو کہ انتہائی اثر و رسوخ کا حامل ہے اس کیس کے تفتیشی نے جان بوجھ کر حقائق کے منافع کارروائی کرتے ہوئے ملزم ملک عدیل خان کو فائدہ پہنچایا، میرے کیس میں چار تفتیشی تبدیل ہوچکے ہیں جبکہ موجودہ تفتیشی حسن رضا ملزم ملک عدیل خان کے ساتھ مبینہ طور پر مل چکا ہے۔

ملزم کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری کروا چکا ہے اور اب اس ضمانت کو کنفرم کروانے کے لیے ضمانیاں غلط لکھ رہا ہے میں غریب آدمی ہوں میرے آٹھ بچے ہیں میرے پاس پولیس کو دینے کے لیے پیسے نہیں میں بڑی مشکل سے اپنا گزارہ کر رہا ہوں ہو اب ملزم کہہ رہا ہے پولیس کے ساتھ سازباز کرنے کے بعد کہ میں نے محمد رحمان خان کے تمام پیسے ادا کر دیے ہیں۔

بجائے اس کے کہ پولیس میرے حق میں کارروائی کرتی پولیس ملزم کو فل پروٹوکول دیتی ہے اور اس کی تھانے میں ایسے خدمت کی جاتی ہے جیسے داماد کی سسرال میں اور پولیس میرے ساتھ تعاون نہیں کر رہی ہیں، جبکہ پولیس اس وقت مکمل طور پر ملزم کی حمایت میں ہے میں غریب جس کی یہ ساری عمر کی جمع پونجی ہے اس کو کسی صورت بھی گنواں ا نہیں چاہتا۔

میں اپیل کرتا ہوں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اورآئی جی پنجاب سے پولیس اللہ کے واسطے میری حق حلال کی ساری زندگی کی کمائی اس بااثر اور ظالم شخص سے واپس دلوائی جائے تاکہ میں اپنے بچوں کے لئے آئندہ زندگی میں کچھ کر سکوں۔

Related Posts