مہنگائی، غربت اور بے روزگاری نے عام آدمی کی کمرتوڑ دی ہے، بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

will fulfill the incomplete mission of the martyrs:Bilawal Bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خان پور:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ اور ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہیں، کسی بھی پارٹی کو گراس روٹ لیول پر منظم اور پاپولر اور عوامی بنانے کیلئے کارکنوں کی اہمیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے کارکنوں کو عزت اور وقار دے کر وزیراعظم، وزیراعلیٰ، گورنر،چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کے جلیل القدر عہدوں پر فائز کیا۔

وہ پیپلز پارٹی سٹی خان پور کے صدر و ٹکٹ ہولڈر حلقہ 260پی پی رئیس سہیل واحد کھوکھر سے گفتگو کر رہے تھے۔جنہوں نے پارٹی چیئرمین سے رحیم یار خان میں پارٹی کنونشن کے بعد ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں آئندہ انتخابات میں کلین سویپ کرے گی اور مرکز اور پنجاب میں بھی آئندہ پیپلز پارٹی کے جیالے ہی اقتدار میں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکر پارٹی کو عوامی سطح پر مقبول بنانے کیلئے اپنا مؤثر اور متحرک کردار ادا کریں اور پارٹی کے ناراض کارکنوں سے مل کر انہیں پارٹی میں واپس شامل کرائیں۔

مزید پڑھیں: تمام اداروں نے بارش کی صورتحال میں مل کر اچھا کام کیا،مرتضیٰ وہاب

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی، غربت اور بے روزگاری میں اضافہ کر کے عام آدمی کی معاشی کمرتوڑ دی ہے جس کا خمیازہ پی ٹی آئی کو آئندہ عام انتخابات میں بھگتنا ہوگا۔اس موقع پر سٹی صدر وٹکٹ ہولڈر رئیس سہیل واحد کھوکھر نے تحصیل خان پور میں پارٹی ورکروں کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا۔

Related Posts