سیلاب کے بعد مہنگائی کا طوفان! ملک میں آٹا، گھی اور دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

dr jamil
دہشت گردی کا چیلنج
dr jamil
استنبول مسلم وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ۔۔۔کیا اسرائیل جنگ بندی کی پابندی کرسکے گا؟
dr jamil
امریکا بھارت دفاعی پینگیں اور اس کے خطے پر مضر اثرات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Inflation continues to rise as prices of flour, ghee and other essentials increase
FILE PHOTO

اسلام آباد: پاکستان میں مہنگائی کی شرح ایک بار پھر بڑھ گئی ہے جبکہ عوام کو آٹا، گھی، مرغی، انڈے اور دیگر بنیادی اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا سامنا ہے۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں حساس قیمتوں کے اشاریے پر مبنی مہنگائی میں گزشتہ ہفتے کے دوران صفر اعشاریہ 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ شرح 3اعشاریہ 34 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہفتے کے دوران 21 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مہنگائی میں سب سے زیادہ اضافہ جن اشیاء میں دیکھا گیا ان میں مرغی، انڈے، آٹا، پیاز، لہسن، گھی اور گُڑ شامل ہیں۔

مرغی کی قیمت میں 8اعشاریہ 92 فیصد، انڈوں میں 2اعشاریہ 25 فیصد، آٹے میں 5اعشاریہ 74 فیصد، پیاز میں 7اعشاریہ 47 فیصد، لہسن میں 0اعشاریہ 86 فیصد، گھی میں صفر اعشاریہ 86 فیصد جبکہ گُڑ میں 1اعشاریہ 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب چند اشیاء کی قیمتوں میں معمولی کمی بھی دیکھنے میں آئی۔ ٹماٹر کی قیمت میں 11اعشاریہ 34 فیصد، آلو میں صفر اعشاریہ 93 فیصد، کیلے میں 1اعشاریہ 29 فیصد، چنے کی دال میں صفر اعشاریہ 35 فیصد اور ایل پی جی میں صفر اعشاریہ 59 فیصد کمی نوٹ کی گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق، خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ مہنگائی کے دباؤ کو برقرار رکھ سکتا ہے جس سے گھریلو بجٹ مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جب آمدنی کے ذرائع جمود کا شکار ہوں تو اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لیے شدید مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔

Related Posts