بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا انڈین ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا انڈین ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان
بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا انڈین ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

تینوں فارمیٹس میں بھارتی ٹیم کی کپتانی کرنے والے سپر اسٹار ویرات کوہلی نے ٹوئٹر پر اپنی نیشنل ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے انہوں نے ایک پوسٹ بھی ٹوئٹر پر شیئر کی۔

ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ دبئی میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد مختصر فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کی قیادت چھوڑ دیں گے تاہم ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

واضح رہے کہ اس حوالے سے کچھ دنوں سے چہ مگوئیاں چل رہیں تھی کہ بھارتی کرکٹر روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کرنی چاہئے، کیونکہ ان کی کارکردگی کوہلی کے مقابلے میں بہت بہتر رہی ہے۔

Related Posts