بھارتی مغربی بنگال اسمبلی میں نوپورشرما کیخلاف قرارداد منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی مغربی بنگال اسمبلی میں نوپورشرما کیخلاف قرارداد منظور
بھارتی مغربی بنگال اسمبلی میں نوپورشرما کیخلاف قرارداد منظور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کلکتہ: نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان نوپور شرما کے خلاف بھارتی ریاست مغربی بنگال کی اسمبلی نے قرارداد منظور کرلی۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما نوپور شرما کے گستاخانہ بیان کے خلاف مغربی بنگال کی اسمبلی نے مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی ہے جب کہ نوپورشرما کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے اسمبلی میں اپنے خطاب میں کہا کہ نوپور شرما ایک نہ ایک دن پولیس کے ہاتھ آجائیں گی، نوپورشرما کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم گئی ہوئی ہے لیکن وہ منظر عام پر نہیں آرہی۔

قرار داد پیش کرنے کے موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان اسمبلی نے شدید احتجاج کیا، قرارداد پیش کرنے میں رکاوٹیں ڈالیں اور وزیراعلیٰ کے خطاب کے دوران نعرے بازی بھی کی۔

مزید پڑھیں:بھارت:توہین رسالت کمنٹ: اصل کہانی کیا ہے ؟

یاد رہے کہ بی جے پی ترجمان نوپور شرما نے ٹی وی پروگرام میں گستاخانہ بیان دیا تھا جس کے بعد عالم اسلام میں شدید احتجاج کیا گیا تھا، شدید احتجاج پر بی جے پی اپنی ترجمان کو معطل کرنے پر مجبور ہوئی تھی۔

Related Posts