بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Indian troops martyr two Kashmiri youth in Shopian

سرینگر : بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع شوپیاں میں آج 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے سوگن میں ایک محاصرے اور سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کردیا۔ آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری تھا۔

فوجیوں نے علاقے کے متعدد دیگر علاقوں میں اپنا محاصرہ اور تلاشی کی کارروائیاں بھی جاری رکھیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں جعلی پولیس مقابلے میں 1 شخص جاں بحق، 2 زخمی، 6 اہلکار گرفتار

واضح رہےکہ5 اگست 2019ء کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیر کا غیر قانونی محاصرہ تاحال جاری ہے اور کشمیر میں محاصرے اور سرچ آپریشنز کے نام پر بیگناہ نوجوانوں کا قتل عام بھی کیا جارہا ہے۔

Related Posts