ٹرمپ نے پھڈا کروا دیا، امریکی صدر کے بیان پر بھارتی اپوزیشن مودی کے پیچھے پڑ گئی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
مودی اور راہول گاندھی
فوٹو انڈیا ٹوڈے

بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران 5 طیارے مار گرائے جانے سے متعلق امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے وضاحت دینے کا مطالبہ کردیا۔

آج امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کے دوران 5  طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کی تھی۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران  5 طیارے مار گرائے گئے تھے تاہم انہوں نے اس معاملے کی تفصیل نہیں بتائی۔

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندری مودی سے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت دینے کا مطالبہ کیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر  جاری پیغام میں سوال کیا کہ مودی جی، 5 طیاروں کا سچ کیا ہے؟ قوم کو جاننے کا حق ہے۔

راہول گاندھی نے سوشل میڈیا پر صدر  ٹرمپ کے اُس بیان کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے  5 طیارے مار گرائے جانے کا بیان دیا تھا۔

اُدھرکانگریس کی ترجمان نے بھی پاک بھارت جنگ کے دوران بھارتی عہدیداروں کے اپنے جہاز گرنےسے متعلق بیانات شیئر کیے ہیں جس میں وہ جہاز گرنے کا اعتراف کرتے نظر آئے۔

بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے ایک انٹرویو ميں کہا تھا کہ یہ ضروری نہيں کہ جہاز گرے ہيں بلکہ یہ جاننا اہم ہے کہ یہ جہاز کیسے گرے۔ کانگریس ترجمان نے کہاکہ ان سب بیانات کے باوجود نریندر مودی چپ ہيں۔

 یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں اپریل میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا جس میں 26 افراد مارے گئے تھے۔

بھارت نے بغیر ثبوت دیے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا  تھا تاہم پاکستان نے الزام  مسترد کرتے ہوئے معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات میں تعاون پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

طاقت کے نشے میں مبتلا بھارت نے اسی پہلگام حملے کو  بنیاد  بنا کر  7 مئی کو پاکستان پر جنگ مسلط کردی تھی جس کا پاکستان نے بھرپور جواب دیتے ہوئے  رافیل سمیت بھارت کے 5 طیارے مار گرائے تھے۔

Related Posts